رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے: شفقت محمود

رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے: شفقت محمود

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹرڈ ہونگے مگر اپنا نظم ونسق خود چلائیں گے،رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مدارس میں تعلیم وہ دی جائے گی جس سے مذہبی منافرت نہ پھیلے اور تمام مدارس کی رجسٹریشن لازمی ہے، رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے،ہمارا مقصد مدارس کے نظم ونسق میں مداخلت کرنا نہیں بلکہ ان کے تعلیمی نظام کو قومی دھارے میں لانا ہے،وزارت تعلیم مدارس رجسٹر کرنے کے لیے ریجنل دفاتر قائم کر رہی ہے اور 12 ریجنل آفس کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل آگے بڑھایا جائے گا،میٹرک اور ایف اے کے مضامین مدارس میں پڑھائے جائیں گے، لازمی مضامین کا امتحان فیڈرل بورڈ لے گا اور فیڈرل بورڈ مدارس کے بچوں کو اسناد دے گا البتہ وفاق المدارس خودمختار ہوں گے اوراپنی پالیسی کے مطابق تعلیم چلائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہو، نصاب تعلیم کو ازسرنو ترتیب دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ 

شفقت محمود
Comments (0)
Add Comment