بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر صدر پاکستان عارف علوی کو نوٹس

بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر صدر پاکستان عارف علوی کو نوٹس

ٹوئٹر انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر اجاگر کرنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نوٹس جاری کردیا۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹر بدمعاش مودی کا ترجمان بننے کے چکر میں حدیں عبورکرگیا،ٹوئٹر انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر ٹوئٹ کرنے پر صدر پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیا،شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کا صدر پاکستان کو نوٹس بھیجنا عجیب مذاق ہے ،ٹوئٹر انتظامیہ بھی مودی سرکار کا بغل بچہ بن گئی ۔واضح رہے کہ صدرپاکستان مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر ٹوئٹر پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں ۔

arif alvi presidentKashmir IssueShireen Mazari Tweetبھارتی مظالم اجاگر کرنے پر صدر پاکستان عارف علوی کو نوٹسمسئلہ کشمیر
Comments (0)
Add Comment