انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوگیا،جس سے ڈالر کی قیمت بڑھ کر157 روپے 70 پیسے ہو گئی دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 31 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروبارہفتے کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 157 روپے 70 پیسے ہو گئی ،دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھنے میں آئی،100 انڈیکس میں 407 پوائنٹس کی کمی ہو گئی ،ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 30ہزار 942 پرپہنچ گیا۔