روس اور یوکرین اہم مسائل پر معاہدے کے قریب، جنگ بندی کی امید ہے، ترکی

ترکی کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین اہم مسائل پر معاہدے کے قریب آ رہے ہیں، جنگ بندی کی امید بھی کی جاسکتی ہے۔

ترک اخبار سے بات کرتے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین اہم مسائل پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں اور کچھ موضوعات پر تقریباً متفق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فریقین معاہدے کی جانب پیش رفت سے پیچھے نہ ہٹے تو جنگ بندی کی امید ہے۔

Comments (0)
Add Comment