بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا راجپوت یوکرین کے صدر کے دفاع میں سامنے آگئیں،انہوں نے امریکی مالیاتی ماہر پیٹر شائف کی زیلنسکی پر تنقید کا بھرپور جواب دیا۔
امریکی کانگریس سے حالیہ خطاب میں یوکرین کے صدر نے اپنی مشہور سبز ٹی شرٹ میں خطاب کیا اور روس سے جاری جنگ میں امریکی مدد طلب کی۔
یوکرینی صدر کے پہناوے پر امریکی ماہر مالیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یوکرینی صدر کے پاس سوٹ نہیں ہے؟ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تنقید کی۔
اپنے پیغام میں امریکی ماہر مالیات نے کہا کہ میں امریکی کانگریس کے ارکان کا زیادہ احترام نہیں کرتا لیکن پھر بھی میں ان سے ٹی شرٹ میں خطاب نہیں کروں گا، میں ادارے اور امریکا کی بے عزتی نہیں کرنا چاہتا۔
میرا راجپورت نے اسے شیئر کرتے ہوئے جواباً لکھا کہ کیا ہم بحران میں حقیقت کو بھول کر شکل و صورت سے متاثر ہوتے ہیں؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے خطاب کے دوران اپیل کی اور ساتھ ہی روس سے جنگ کے دوران ہونے والی مبینہ تباہی اور ہلاکتوں کی تصویر ویڈیو بھی دکھائی۔
گزشتہ ماہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی یوکرین پر روس کے فوجی حملے کو خوفناک قرار دیا تھا۔
بشکریہ: سوشل میڈیا، جنگ