ایک ہی قمیض کو دو مختلف انداز میں پہننے کا ہنر
پاکستان کی اسٹار ماہرہ خان صرف ایک بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ اپنے اسٹائل میں بھی سب سے منفرد نظر آتی ہیں۔
ماہرہ خان اس وقت اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘سپراسٹار’ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس دوران وہ اپنے بہترین اسٹائل کے ساتھ نوجوان لڑکیوں کے لیے نئی مثال قائم کررہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کی ایک قمیض زیب تن کی جس میں وہ بےحد خوبصورت نظر آئیں، لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ ماہرہ نے یہی قمیض دو الگ نہایت الگ انداز میں زیب تن کرکے سب کو متاثر کردیا۔
اگر ایک موقع پر ماہرہ مغربی طرز کے انداز میں نظر آئیں، تو دوسری جانب انہوں نے اس ہی قمیض کے ساتھ ساڑھی پہن کر اپنے اسٹائلش ہونے کا ثبوت دے دیا۔
اداکارہ نے تشہر کے دوران اپنی سیاہ قمیض کے ساتھ چیتا پرنٹ کی ساڑھی میں نظر آئیں۔
اس موقع پر انہوں نے بہت سادہ میک اپ کیا، جبکہ جیولری میں صرف ٹاپس پہنے تاکہ ساری توجہ ان کے لباس پر جائے۔
تاہم اس ہی دن ماہرہ خان نے اپنی اس ہی سیاہ قمیض کو دوسرا انداز دینے کے لیے ساڑھی کے بعد اسے جینز کے ساتھ پہنا اور اس لک کے ساتھ بھی دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔
ان ملبوسات کے علاوہ بھی ماہرہ خان اپنی فلم کی تشہیر کے دوران نہایت شاندار نظر آئیں۔
جہاں انہوں نے روایتی انداز میں سب کا دل جیتا وہیں دوسری جانب اسٹائلش گاؤن میں وہ فیشنسٹا نظر آئیں۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان کی فلم ‘سپراسٹار’ میں بلال اشرف بھی مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔