شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ کا آٹھواں اور آخری سیزن رواں سال سامنے آیا، جس کے بعد مداح اس ڈرامے کی کاسٹ کو دوبارہ کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند نظر آئے اور اب لگتا ہے ایسا بہت جلد ہونے جارہا ہے۔
گیم آف تھرونز کے دو اہم کردار ‘جون سنو’ اور ‘روب اسٹارک’ نبھانے والے اداکار کٹ ہیرنگٹن اور رچرڈ میڈن مارول فلم کمپنی کی ایک فلم کے لیے اکٹھے ہونے جارہے ہیں۔
یہ دونوں مارول کے ناول دی ایٹرنل پر بننے والی فلم کا حصہ ہوں گے، جس کی کاسٹ میں اینجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک بھی شامل ہیں۔
ہولی وڈ رپورٹ کے مطابق رچرڈ میڈن اس فلم میں ایکارس نامی کردار نبھائیں گے۔
جبکہ کٹ ڈین وائٹ مین کا کردار نبھارہے ہیں۔
ان دونوں اداکاروں کے یہ نئے کردار ‘گیم آف تھرونز’ سیریز میں ادا کیے کرداروں سے نہایت مختلف ہیں، البتہ ان کے مداح اس نئی تبدیلی کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔
‘دی ایٹرنلز’ اگلے سال ریلیز ہوگی۔