سٹا ر پلس کے نہایت کامیاب شو "من کی آواز: پر تگیا” کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ اس شو کی جوڑی پرتگیا اور کرشن ٹیلی ویژن شوز کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی بن گئی ہے۔ ایک سال کی مختصر مد ت میں سیریل کو گیارہ مختلف ایوارڈز مل چکے ہیں جبکہ شو اب بھی نہایت کامیابی سے جاری ہے۔
پرتگیا اور کرشن کے کردار ارہان بحل اور پوجا گور نے ادا کئے ہیں۔ پرتگیا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ امید نہیں تھی کہ سیریل ایک سال بھی مکمل کرسکے گا۔ ادھر بحل کا کہنا ہے کہ انہیں بھی یہ امید نہیں تھی شو اس قدر کامیاب ہوگا۔
ادھر "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” اب ایک نیا موڑ لے رہا ہے۔ کہانی میں رومینٹک سین ایک دم سے زیادہ ہونے والے ہیں۔ ظاہر ہے یہ سین نیتک اور اکشرہ کے درمیان پکچرائز کئے گئے ہیں ۔ نیتک یعنی کرن مہرہ کا ان سینز کے بارے میں کہنا ہے کہ ایک نہیں، انیک۔۔ یعنی ایک دو رومنٹک سینز نہیں ۔۔ بہت سارے سین پکچرائز کئے گئے ہیں ۔ مجھے پوری امید ہے کہ دیکھنے والے ان سینز کو بہت سراہیں گے ۔ کہانی کے اعتبار سے بہت دیر بعد دوبارہ رومینٹک سین کی اینٹری ہورہی ہے۔
اکشرہ یعنی حنا خان شو میں آگے آنے والے رومینٹک سینز کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیرو اور ہیروئن کے درمیان ایک طویل مدت کے بعد پیچ اپ ہوا ہے اس لئے یہ سین ضروری تھے۔
اسٹار پلس کا تیسرا شو ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ بھی آج کل نئے موڑ لے رہا ہے۔ کوکیلا کی بیٹی کنجل شادی سے پہلے ماں بننے والی ہے ۔ کوکیلاجو پہلے ہی سخت ترین اصولوں والی اور خاندانی رسم ورواج کو ہر حال میں نبھانے والی ہے اس پر یہ خبر بجلی بن کر گری ہے ۔ اب کوکیلا جلد بازی میں کنجل کی شادی کرنے کے حق میں ہے ۔ یہاں تک کہ اس نے کنجل کی پوری بات سنے بغیر ہی شادی کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
کوکیلا سمجھ رہی ہے کہ کنجل جس بچے کی ماں بننے والی ہے، اس کا اصل باپ اس کا ہونے والا داماد ہے کیوں کہ کنجل اور اس کا ہونے والا شوہر ایک بار تنہائی میں ملاقات کرچکے ہیں۔ کنجل کوکیلا کی یہ غلط فہمی دور کرنا چاہتی ہے مگر کوکیلا اپنے غصے اور خاندانی مان مریادہ پر داغ آتے دیکھنا نہیں چاہتی اور کنجل کی شادی کردینا چاہتی ہے۔
یہ شادی ہوگی کہ نہیں اس کے لئے آپ کو شو دیکھنا پڑے گا۔