مائلی سائرس اور شوہر کی علیحدگی؟

عالمی شہرت یافتہ امریکی موسیقار مائلی سائرس پر ہمیشہ سے ہم جنس پرست ہونے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے جبکہ کچھ ماہ قبل ہی انہوں نے انٹرویو میں خود بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ جنسی طور پر خواتین کی جانب زیادہ مائل ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ 26 سالہ مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے خفیہ شادی کی تھی تاہم صرف 8 ماہ بعد ہی ان دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

اداکارہ مائلی کے مینجر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ان دونوں کو ایسا لگا کہ یہی ان کے لیے بہترین فیصلہ ہوگا، ایسا کرنے سے یہ دونوں خود پر اور اپنے کیریئر پر توجہ دے سکیں گے’۔

جہاں دونوں اسٹارز کی باہمی رضامندی سے علیحدگی کی رپورٹس سامنے آرہی تھی، وہیں اب ایسی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ مائلی سائرس کا شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی اور سے تعلقات جبکہ لیام ہیمس ورتھ کا منشیات کا استعمال ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے اپنی شادی شدہ زندگی کو موقع دینے کی کوشش کی تاہم لیام کی نشہ کرنے کی عادت نے انہیں یہ رشتہ ختم کرنے پر مجبور کیا۔

تاہم اب اداکار کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ مائلی کا امریکی بلاگر کیتھلن کارٹر کے ساتھ افیئر ہے۔

ان دونوں کی چند روز قبل ایک ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال ایک انٹرویو میں مائلی سائرس نے انکشاف کیا تھا کہ ان کو متنازع جنسی رجحانات کے باعث بھی تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے۔

گلوکارہ و موسیقار کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ یہ بات کتنی عجیب ہے کہ انہوں نے ایک مرد سے شادی کی ہے لیکن اب بھی وہ جنسی طور پر خواتین کی جانب مائل ہوتی ہیں۔

مائلی سائرس نے واضح کیا تھا کہ اگرچہ انہوں نے مخالف جنس سے شادی کی ہے اور وہ اسی رجحان کی جانب راغب ہیں لیکن اس کے باوجود نہ جانے کیوں وہ خواتین کی طرف مائل ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ مائلی اور لیام نے گزشتہ سال 23 دسمبر کو ٹینیسی میں قائم ان کے گھر میں خفیہ شادی کی تھی جس کا اعلان بعدازاں ان دونوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا۔

مائلی نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اور لیام ایک دوسرے کو گزشتہ 10 سالوں سے پسند کرتے تھے۔

جہاں مائلی اپنی شادی شدہ زندگی کے ٹوٹنے کے حوالے سے بالکل خاموش ہیں وہیں لیام ہیمس ورتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں اعلان کیا کہ وہ اور مائلی اب ایک ساتھ نہیں۔

اپنی پوسٹ میں اداکار نے مزید لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مائلی ہمیشہ خوش رہیں اور ساتھ ہی انہوں نے میڈیا میں کسی بھی قسم کا بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے اور ان سے متعلق سامنے آنے والی ہر خبر بے بنیاد ہوگی۔

Hollywood celebrityLiam HemsworthMiley Cyrusmiley cyrus and liam hemsworth separatedمائلی سائرس اور شوہر کی علیحدگی؟موسیقار مائلی سائرس
Comments (0)
Add Comment