ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامرخان کا کہنا ہےکہ وہ سلمان خان کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کے لیے تیار ہیں مگر سلمان کو چوں چرا کیےبغیر شادی کرنا ہو گی۔ عامر اور سلمان کی دوستی بالی ووڈ میں مشہور ہے جب عامر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کو تیار ہیں تو انھوں نے فوری طور پر جواب دیا کہ انھیں سلمان کے لیے لڑکی ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ عامر نے شرط یہ رکھی ہےکہ سلمان اس لڑکی کے ساتھ کوئی نخرہ یا سوال کیے بغیر شادی کریں ویسےعامر آپ اگر مسٹر پرفیکٹ ہیں تو سلمان بھی افئیرز چلانےمیں ماسٹر ہیں اور اتنے سیدھے نہیں کہ آپ کی پسند کی لڑکی سے چپ چاپ شادی کر لیں۔
urdutimes