بلال اشرف کا نیا گانا رنویر سنگھ کے گانے کی کاپی؟

Bilal Ashraf channels Ranveer Singh in ‘Dharak Bharak’ and looks far from a superstar

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘سپراسٹار’ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور اب اس کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا۔

اس فلم کے نئے گانے کو سن کر یقیناً کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جسے رقص کرنے کا دل نہ چاہے۔

بلال اشرف اس فلم میں ایک سپراسٹار کا کردار نبھارہے ہیں اور اس گانے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ان کی کسی فلم یا گانے کی شوٹنگ کا منظر پیش کیا گیا ہے۔

‘دھڑک بھڑک’ گانے میں بلال اشرف کے ساتھ کبریٰ خان بھی موجود ہیں، جو شاید اس فلم میں ایک مختصر کردار کے لیے ایک اداکارہ ہی بنی ہیں۔

ویسے تو گانے کی گلوکاری اور میوزک متاثر کن ہے، تاہم کہیں نا کہیں اس گانے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہے ہے کہ اس کا اسٹائل بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے گانے ‘تاتڑ تاتڑ’ سے متاثر ہے۔

اس گانے کی گلوکار شیراز اوپل اور رختیما مکھرجی نے کی، جبکہ گانے کو ممبئی سے تعلق رکھنے والے شفاعت علی نے پروڈیوس کیا۔

یاد رہے کہ فلم ‘سپراسٹار’ میں ماہرہ خان بھی مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔

فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Bilal AshrafBilal Ashraf channels Ranveer SinghLollywoodMahira KhanSuperstar Movieبلال اشرف کا نیا گانا رنویر سنگھ
Comments (0)
Add Comment