نورا فتیحی

نورا فتیحی

Nora Fatehi shares SHOCKING story of battling against bullying, casting agents & insecure.

بولی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے بہت کچھ قربان کیا

کینیڈین نژاد مراکشی بولی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں غیر ملکی ہونے کی وجہ سے ان کی حوصلہ شکنی کی گئی۔

نورا فتیحی نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں کیریئر بنانے کے لیے جب وہ کینیڈاے سے بھارت منتقل ہوئیں تو انہیں سخت مشکلات پیش آئیں، ان کے ساتھ ماڈلنگ ایجنسیوں سمیت انہیں کام دینے کے لیے اوڈیشن لینے والے افراد نے بھی ان کی تضحیک کی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں مراکشی نسل سے تعلق رکھنے والی کینیڈین نژاد بولی وڈ ڈانسر کا کہنا تھا کہ بھارت منتقل ہونے کے بعد انہیں ابتدائی دنوں میں سخت مشکلات برداشت کرنی پڑیں۔

نورا فتیحی نے 2014 سے بھارت میں کام کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام
نورا فتیحی نے 2014 سے بھارت میں کام کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ بھارت دوسرے ممالک کے لوگوں کے لیے آسان ملک نہیں ہے، یہاں پر غیر ملکیوں کے ساتھ آغاز میں اچھا رویہ نہیں کیا جاتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے ابتدائی دنوں میں وہ کرائے کے ایک فلیٹ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ رہتی تھیں اور انہیں وہاں بھی تنگ کیا گیا۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ رہنے والی لڑکیوں نے ان کا پاسپورٹ چرا لیا تھا جب کہ ایک ایجنسی ان کے 20 لاکھ روپے کھا گئی تھی۔

مراکشی نژاد کینڈین ڈانسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی دنوں میں اوڈیشنز کے دوران ان کا مذاق اڑایا گیا اور اوڈیشن لینے والے افراد درست ہندی زبان نہ بولنے پر ان کے سامنے ہی ان پر ہنستے تھے۔

نورا فتیحی کی پیدائش عرب خاندان میں ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام
نورا فتیحی کی پیدائش عرب خاندان میں ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام

’دلبر‘ فیم ڈانسر کا کہنا تھا کہ اگرچہ لوگوں کے رویوں کی وجہ سے انہیں بہت تکلیف ہوئی، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور بہت قربانیاں دے کر بولی وڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں مختلف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اب انہیں ماضی جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

خیال رہے کہ نورا فتیحی جلد ہی ورون دھون اور شردھا کپور کے ساتھ ڈانس فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ میں نظر آئیں گی۔

حال ہی میں ان کا گانا ’او ساقی ساقی‘ ریلیز ہوا تھا جس میں ان کی شاندار پرفارمنس کو سراہا گیا۔

نورا فتیحی کو دلبر گانے میں پرفارمنس کے بعد شہرت ملی—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ ’ساقی ساقی‘ کا نیا ورژن لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، تاہم شائقین نے نورا فتیحی کی ڈانس کو سراہا۔

اس سے قبل گزشتہ برس ان کا گانا ’دلبر دلبر‘ کافی مقبول ہوا تھا، جس کے بعد وہ ’دلبر‘ کے عربی ورژن میں بھی رقص کرتی دکھائی دیں تھیں۔

نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چکی ہیں۔

انہیں سب سے زیادہ شہرت ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک سے ملی، بعد ازاں ان کا گانا ’کمریا‘ بھی ریلیز ہوا جو اب ریلیز ہونے والے ’ساقی‘ کی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

نورا فتیحی نہ صرف بھارت بلکہ مشرق وسطیٰ کی بھی معروف ڈانسر ہیں اور انہوں نے ’دلبر‘ کے عربی
ورژن سمیت کئی عربی گانوں میں شاندار پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے۔

bollywoodbullyingcasting agents & insecureDilbar DilbarItem SongsNora FatehiNora Fatehi shares SHOCKING story of battling against bullyingنورا فتیحی
Comments (0)
Add Comment