شوہر سے علیحدگی کا اعلان

شوہر سے علیحدگی کا اعلان

بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اور بزنس مین ساحل سنگھا سے 11 سالہ تعلق توڑنے کا اعلان کرنے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

دیا مرزا اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا، جس کے سامنے آنے کے بعد ان کے مداح حیران رہ گئے۔

اپنے بیان میں اداکارہ نے لکھا کہ ’11 سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد اب ہم دونوں نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، ہم دونوں ہمیشہ دوست رہیں گے اور پیار اور احترام کے ساتھ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے، جہاں ہمارا سفر ہمیں الگ راستے لے جائے گا، وہیں ہم اس ساتھ کے لیے شکرگزار ہیں جو ہمارا ایک دوسرے سے رہا’۔

انہوں نے اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، جبکہ درخواست کی کہ اس موقع پر ان کی نجی زندگی کا خیال کیا جائے۔

یاد رہے کہ دیا مرزا نے اپنے قریبی دوست بزنس مین ساحل سنگھا سے 2014 میں شادی کی تھی۔

یہ دونوں شادی سے قبل کئی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے جبکہ یہ دونوں مل کر اپنے پروڈکشن ہاؤس بارن فری انٹرٹینمنٹ پر کام کرتے تھے۔

یاد رہے کہ شادی کے بعد دیا مرزا کے شوہر ساحل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘ہماری فیملی اور دوستوں نے بہت محنت کی جس کے بعد آج ہماری زندگی میں یہ دن آیا، ہم لوگوں کے پیار کے لیے ان کے شکرگزار ہیں’۔

ساحل سنگھا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بیان کو شیئر کیا۔

خیال رہے کہ دیا مرزا اور ساحل اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے آرہے ہیں۔

ان دونوں کی جوڑی کو بولی وڈ کی بہترین جوڑی قرار دیا جاتا تھا۔

11 years relationshipbollywoodBollywood actress Diya Mirzadiya mirzaبولی وڈ اداکارہ دیا مرزادیا مرزاساحل سنگھاسوشل میڈیاشوہر سے علیحدگی کا اعلان
Comments (0)
Add Comment