مشہور زمانہ گلوکاراؤں ریانا اور لیڈی گاگا کے بعد اب امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی اپنا میک اپ برینڈ متعارف کروادیا۔
ہولی وڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے رواں سال جولائی میں ایک برینڈ سائن کیا تھا جسے ان کا ہی نام دیا گیا ہے اور اب اس برینڈ میں پرفیومز، میک اپ اور جلد اور بالوں کا خیال رکھنے کے پروڈکٹ لانچ کیے جائیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سلینا گومز وہ دوسری گلوکارہ ہیں جنہوں نے 2019 میں ایسا میک اپ برینڈ سائن کیا۔
ان سے قبل رواں سال گلوکارہ آریانا گرانڈے بھی میک اپ کے ایک برینڈ کے ساتھ منسلک ہوگئی تھیں جس کا نام ‘تھینک یو، نیکسٹ’ رکھا گیا ہے۔
ویسے تو یہ سلینا گومز کے نام سے سامنے آنے والا ان کا پہلا بیوٹی برینڈ ہوگا، البتہ اس سے قبل بھی وہ کئی ایسے برینڈز کے ساتھ منسلک ہوچکی ہیں جن کے پرفیومز اور ملبوسات سامنے آئے۔
گلوکارہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ امید ہے کہ ان کا برینڈ جلد نئے میک اپ کے ساتھ سامنے آئے گا۔
ان گلوکاراؤں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ گلوکاری کے ساتھ کیریئر میں ان کا رجحان میک اپ کی جانب بھی بڑھ رہا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے بعد کون سی گلوگارہ اپنے میک اپ برینڈ کے ساتھ سامنے آتی ہیں۔