سعودی ولی عہد کا گلوکارہ لنڈسے لوہن کے ساتھ معاشقہ

سعودی ولی عہد کا گلوکارہ لنڈسے لوہن کے ساتھ معاشقہ

نیو یارک مغربی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان امریکی گلوکارہ لنڈسے لوہن کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں ، گلوکارہ شہزادے کے پرائیویٹ جیٹ میں کئی جگہوں کا سفر کرچکی ہیں۔

لنڈسے لوہن نے 2016 میں اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی تھی جب انہوں نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا تھا، ان کے بارے میں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، لنڈسے لوہن کے اسلام قبول کرنے کی خبروں کو اس وقت تقویت ملی تھی جب انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

پیج سکس نامی ویب سائٹ کے مطابق محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہن میں قربتیں بڑھتی جارہی ہیں، شہزادہ گلوکارہ کو اپنے پرائیویٹ جیٹ میں اپنے ساتھ گھماتا ہے اور اس پر تحائف کی بارش کرتا رہتا ہے۔ شہزادے نے گلوکارہ کو ایک کریڈٹ کارڈ کا تحفہ بھی دیا ہے، جب ویب سائٹ نے گلوکارہ کے قریبی حلقوں سے تصدیق کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

دوسری جانب ویب سائٹ کے رابطہ کرنے پر گلوکارہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کی شہزادے سے گزشتہ برس فارمولا ون کار ریس کے دوران ملاقات ہوئی تھی جو پہلی اور آخری ملاقات ہے، لوہن کو کریڈٹ کارڈ دینے کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

لنڈسے لوہن کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہ پیغامات بھی دیکھے ہیں جن کا گلوکارہ نے شہزادے کے ساتھ تبادلہ کیا ہے لیکن ترجمان نے ایسے پیغامات دیکھنے کے دعووںکو جھوٹا قرار دیا ہے۔

Lindsay Lohan and the crown prince of Saudi Arabiasaudi wali ahad meets lindsay lohanWali Ahadلنڈسے لوہننیو یارک مغربی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰولی عہد محمد بن سلمان
Comments (0)
Add Comment