آٹھ کھرب کی کمائی

آٹھ کھرب کی کمائی

انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی والٹ ڈزنی کے فلم اسٹوڈیو کی 5 فلموں نے ایک ہی سال میں 8 کھرب روپے سے زائد کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

سائنس فکشن، اینیمیٹڈ، تاریخی اور ایکشن فلمیں بنانے والے ’ڈزنی‘ اسٹوڈیو کی اگرچہ رواں برس کئی فلمیں ریلیز ہوئیں، تاہم اسی اسٹوڈیو کی 5 فلموں نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے۔

اسی اسٹوڈیو کی رواں برس ریلیز کی گئی فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے جہاں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

وہیں اسی اسٹوڈیو کی دیگر 4 فلموں نے بھی ایک ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب روپے سے زائد کی کمائی کی۔

شوبز نشریاتی ادارے ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق ڈزنی اسٹوڈیو کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں ’اوینجرز: اینڈ گیم، دی لائن کنگ، کیپٹن مارولم الہ دین اور ٹوائے اسٹوری فور‘ نے کمائی کے ریکارڈ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 6 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 8 کھرب روپے سے زائد کی کمائی کی۔

اسی طرح ڈزنی اسٹوڈیو کی دیگر فلموں نے بھی کم وقت میں ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔

اوینجرز اینڈ گیم

اس فلم نے اب تک دنیا بھر سے 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری ہے۔

یہ فلم ڈزنی اسٹوڈیو کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں بھی شامل رہی، اس ایک فلم کی کمائی اپنے ہی اسٹوڈیو کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 2 فلموں سے بھی زیادہ رہی۔

دی لائن کنگ

یہ فلم ڈزنی اسٹوڈیو کی رواں برس سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بھی رہی اور فلم نے اب تک مجموعی طور پر ایک ارب 34 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 2 کھرب روپے کی کمائی کی۔

کیپٹن مارول

بری لارسن کی شاندار اداکاری پر مبنی اس فلم نے اب تک دنیا بھر سے ایک ارب 12 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی سوا کھرب روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔

الہ دین

الہ دین نے اب تک ایک ارب 3 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔

ٹوائے اسٹوری فوری

والٹ ڈزنی کے پکسر اسٹوڈیو کی شاندار اینیمیٹڈ فلم کے سیکوئل کو رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے اندازوں سے بڑھ کر کمائی کی۔

5 فلموں کی ایک ہی سال میں 8 کھربdisney movies 2019Hollywood comic moviesآٹھ کھرب کی کمائیالہ دیناوینجرز اینڈ گیمٹوائے اسٹوری فوریدی لائن کنگکیپٹن مارولوالٹ ڈزنی کے فلم اسٹوڈیو کی 5 فلموں نے ایک ہی سال میں
Comments (0)
Add Comment