کراچی کی صورتحال پر حکومتی لیت و لال کے پیچھے پاکستان کو معاشی طور پر بے بس کرنے والوں کی منصوبہ بندی صاف طور پر محسوس کی جاسکتی ھے۔ کراچی کی کاروباری برادری کی طرف سے فوج کو بلانے کی رائے آتے ھی دوسری طرف مسجد میں بلاسٹ کروانے اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کا مقصد بھی یہی نظر آتا ھے کہ فوج کو دوسری طرف مصروف رکھا جائے اور کراچی جیسے اقتصادی مرکز کو مسلسل ھٹ کر کے پاکستان کی معشت تباہ کر دی جائے۔ ایسے حالات میں میڈیا کا رول اور زیادہ اھمیت اختیار کر جاتا ھے کہ وہ پاکستان کی عوام کو تصویر کا اصلی رخ دکھائے۔ اور اگر کراچی کے حالات قابو میں نہیں آتے تو فوج کی مدد لینے سے ذرا نہ ہچکچایا جائے۔