تحریر:محمد سجاد اکرم
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب نے جہا ں دو کڑور سے زائد افراد کو متا ثر کیا ہے وہیں پر لاکھوں کی تعداد میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اب تک بے سروسامانی کی حالت میں نیلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں ایسی صورتحال کو کنٹرول کر نے کے لئے بڑے پیمانے پر بغیر کسی ما سٹر پلان کے کام جاری ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد اب کی امداد کے منتظر نظر آ تے ہیں اگر دیکھاجا ئے تو پاک سرزمین پاکستان سے بہتر شاید دنیا میں کو ئی خطہ نہیں لیکن معاشی طور پر اس کا شمار قابل رحم ملکوں میں ہو تاہے
اگر صرف ہمسایہ ملک چین کی بات کی جا ئے تو وہ اپنی عوام کو بغیر کا م کیئے کئی سالوں تک اشیائے خوردونوش فراہم کر سکتا ہے لیکن پاکستان قدرتی وسائل رکھنے کے باوجود سیلاب زدگان کو امداد تو دور کی بات یہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں دے سکتا ۔حقیقت تو یہ ہے کہ یہا ں الیکشن سے پہلے روٹی،کپڑا اور مکان ،قرض اتارو ملک سنوارو، انصاف آ پ کی دہلیز پر ،احتساب سب کا برابر و دیگر خوبصورت نعرے اور دلفریب خیالی منصوبوں سے عوام کو بے وقوف بنا کر وو ٹ حاصل کئے جا تے ہیں اور عوام نا چا ہتے ہو ئے بھی انہیں ہر بار کامیاب کروا کے اسمبلیوں تک پہنچا دیتے ہیں اور اس امید پر کہ اس بار یہ ہمارے لئے سوچیں گے لیکن وہ اپنوں کے لئے ضرور سوچتے ہیں
اگر بات بر سر اقتدار پارٹی کی ج ائے تو روٹی کپڑا مکان تو اس کا اپن انعرہ ہے لیکن روٹی کا وعدہ وزیراعلی شہباز شریف نے پورا کیا اور کپڑوں کی بات کی جا ئے تو وہ عوا م نے سیلاب زدگان کو د ے دیئے رہی بات مکان کی تو اس میں پوری قوم سمیت بیرونی ممالک سے خیمے بھجوائے گئے ایسی صورتحال پر جب بھی تنقید کی گئی تو وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی صاحب نے ایک ہی جملہ کہا کہ حکومت کے خلاف سو چنے والے اپنی باریکا انتظار کریں اس سے صاف ظا ہر ہے کہ پاکستان کی موجودہ پارٹیاں اسی منشور پر کاربند رہتے ہو ئے کام کر رہی ہیں اور اس پر غور وفکر کے بعد بیرونی طا قتوں نے بھی اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے پہلے مسلم لیگ ق اور اب پی پی باری کا کھیل رہی ہے جس کا مسلم لیگ ن مکمل ساتھ دیئے ہوئے ہے جس کا صاف مطلب یہی ہے کہ پاکستان میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی جس پر مزید کام کر نے کے لئے کوششیں جا ری ہیں اور اگر پی پی کے منشور روٹی ، کپڑا، مکان اور اب سستے مکانات پر مسلم لیگ ن عمل کر جا ئے تو یقینا آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی سستے مکان صرف 5200/روپے میں مارکیٹوں میں دستیاب ہیں جن میں چھ افراد با آسانی رہ سکتے ہیں
سستے مکان جو گھر کو بارش کے پا نی سے محفوظ رکھنے کے علاوہ دیگر و با ئی امراض پھیلانے والے جا نوروں خصوصا مچھر اور مکھیوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں 5200/روپے کے اس مکمل گھر کو ہمارے ہاں خیمے کا نام دیا جا تا ہے کو ایک مکمل پیرا شوٹ شیٹ سے تیار شدہ ہے جو رہا ئش پذیر لوگوں کو بارش کے پانی سے محفوظ رکھتا ہے اور اسمیں لگی جالی لوگوں کو مچھر اور مکھیوں سے محفوظ رکھتی ہے اس پیکج میں رسیاں، کیل ، ہتھوڑی، بانس وغیرہ بھی شامل ہیں جو یقینا سیلاب جیسی بری صورتحال کو کنٹرول کر نے کے لئے ایک بہترین اور ستا گھر کاکام دے سکتا ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ ان خیموں کو اندورن ملک کے مقا می لوگوں سے خریدا جا ئے تا کہ جہاں سیلاب کے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے وہیں پر مقا می تاجروں، کارخانوں،اور فیکٹریوں کے لوگوں کو بھی اچھ اروزگار میسر آ سکے بات تو پلاننگ کی ہے تات تو مشاورت کی ہے اگر کوئی کرنا چا ہے تو عوام کو تھوڑے بجٹ میں اور بھی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں اگر آنکھوں اور ذہن میں اقتدار کی ہوس کی بج ائے بے لوث اور اﷲ کی رضا کے لئے کام کیا جا ئے