ممتاز امیر ؔ رانجھا
٭ کرنسی کی سمگلنگ کا الزام ،راحت فتح علی خان اپنے مینجر سمیت دہلی ائرپورٹ پر گرفتار(خبر)
راحت صاحب آپکو تو بخوبی تجربہ ہونا چاہیئے کہا آپ سے پہلے ہندوستان والے دو کرکٹر صاحبان جن میں محمدآصف، شعیب اختر ، نامور ، ٹیلنٹڈ عدنان سمیع خان کی شہرت سے نہ صرف جلے بلکہ ان کو بدنام کرکے کسی کام کا نہ چھوڑا۔ اداکارہ میرا اوروینا ملک بھی پیسہ کمانے انڈیا گئیں اور واپسی پرنہ صرف ہندوستان میں بے لاج ہوئیں بلکہ واپسی پر پاکستانی عوام نے بھی ان کو دھتکارا۔ان پر ایسے ایسے الزامات ٹھونسے ہیں کہ ان کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔
ؔؔ راحت فتح علی خان صاحب اس پر تو سارے پاکستانی اب یہی کہیں گے کہ
ؔ میں تینوں سمجھاواں کی؟
٭ پیپلز پارٹی نے شاہ محمودکیخلاف مہم شروع کردی۔(خبر)
اس کو کہتے ہیںاپنے پائوں پر خودکلہاڑی مارنا۔اپنی حکومت کا ہونا،اپنے بندے کو فارغ کرنا اور پھر خود ہی اس کے خلاف مہم چلانا بھلا کون سی اچھی بات ہے۔ایک اتنا ذہین ، قابل شخص اور پھر اتنا وفادار شخص اپنی ہی پارٹی میں اتنا فضول شخص کیوں اور کیسے ٹھہرا ؟اس بات کا جواب تو پیپلز پارٹی میں موجود تمام افراد اور پاکستانی عوام کو چاہیئے ۔دیکھنا یہ ہے کہ شاہ صاحب نے امریکہ کو ناراض کیا ہے یا پھر پارٹی کے کسی بڑے کی کوئی ناجائز بات نہیں مانی؟ بلور صاحب تو فرماتے ہیں کہ شاہ صاحب کی کرسی اور حلف آخری وقت میں اٹھا لیا گیا۔اب سب کو دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کی کرسی اور حلف کس نے اٹھایا اور کس کے کہنے پر اٹھایا؟
٭ مصر میںپارلیمنٹ تحلیل، آئین معطل کر دیا گیا۔(خبر)
قارئین جہاں انصاف نہ ملے وہاں لوگ مصری عوام کی طرح حکومتوں کا ناس کر دیتے ہیں۔عوام میں جب برداشت ختم ہو جاتی ہے تو وہاں ملکی قائدین حسنی مبارک کی طرح تاریخ میں وِلن بن کے سامنے آتے ہیں۔ریفرینڈم کروانے والے دراصل عوام پر زبردستی اپنی مرضی مسلط کرواتے ہیں اور پھر ایک دن ایسے لیڈران کو دم دبا کے بھاگنا پڑتا ہے۔ اسی لئے تو تیونس کے سابق صدر کو عوام کے سامنے ذلیل ہونے کے بعد اپنی بیوی سے بھی اس وقت ڈانٹ کھانا پڑی جب اس نے ملک چھوڑتے وقت اپنے خاوند کو کہا کہ ’’احمق انسان جہاز میں بیٹھو اور نکل جائو، میں بھی ساری زندگی تمہاری بیوقوفانہ حرکتیں برداشت کرتی رہی ہوں‘‘۔عوام کسی بھی ملک کی ہو، اس کو انصاف، آئین، بنیادی حقوق اور شخصی آزادی ضرور چاہیئے ہوتی ہے۔اگرعوام کودال روٹی کے چکر میںڈال کر حکمران لوٹ مار میں مصروف ہو جائیں تو پھر نہ صرف وہاں کا معاشرے اور ملک ختم ہو جاتے ہیں۔آئین کی حکمرانی اور آئین پر عمل داری بہت ہی ضروری ہے۔
٭ ہر قیمت پر ورلڈ کپ جیتیں گے۔پاکستانی کھلاڑیوں کا عزم۔(خبر)
یہ بات سچ کرنے کے لئے محنت بھی کرنا میرے بھائیو،کہیں آپ کی قیمت نہ لگ جائے۔اس سے پہلے سلمان بٹ اور محمد آصف کی وجہ سے محمد عامر کی قیمت بھی لگ گئی اور اس کا کیرئر بھی شروع ہونے سے پہلے دائو پر لگ گیا۔اللہ تعالیٰ آپکو اور پاکستان کو سرخرو کرے۔آمین۔
٭ ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ حاصل ہے۔فوزیہ وہاب (پریس کانفرنس)
ہمیں پتہ ہے کہ ہماری عوام کیساتھ نام نہاد حکمران کتنا انصاف کریں گے۔امریکہ نوازی اگر ہماری حکومتیں نہ کریں تو ان کو امریکہ سے ملنے والی امدادی رقوم اور امریکی حمایت کیسے نصیب ہوگی۔پرویز مشرف صاحب نے جو کام سٹارٹ کیا ہے اس کو سٹاپ کرنے نہ جانے کون آئیگا؟ پاکستانی عوام اور حکومت پر امریکہ کا پریشر روز بروز بڑھتا جا رہاہے۔ امریکہ جس کو چاہے مروا دے اور جس کو چاہے استثنیٰ لیکر دے دے۔ہمیں قوی امید ہے کہ ہماری عدالتیں ریمنڈ ڈیوس کے کئے گئے جرم کو عبرتناک سزا نہ صرف ضرو ر سنائے گی بلکہ اس پر عمل داری کا حکم بھی دے گی۔
ریمنڈ ڈیوس کو اگر وفاق کے بقول استثنیٰ حاصل ہے تو پھر بہت جلد امریکہ سے بہت سے لوگ اسی طرح استثنیٰ لیکر ہماری عوام کو خدانخواستہ چُن چُن کر مارنا شروع نہ کر دے اور پھر انہیں مارنے کے بعد دھڑلے سے ان کی ویڈیو اور تصاویر لیکر بڑے آرام سے واپس چلے جائیں گے۔پھر ہم اور ہماری حکومتیںمحض تماشہ دیکھنے کا کردار ادا کریں گی۔غریب عوام کو مارنے کے لئے کیا غربت کم تھی جو پھر ہمیں مارنے کے لئے امریکہ اور حکومت نے ہمارے اوپر ریمنڈ ڈیوس نامی افراد چھوڑ دیئے ہیں۔ عوام کا تو اب ایک ہی نعرہ ہے۔
ہو سکے تو انصاف دے دو ،اک کہانی ہوں
کیونکہ مسلم ہوں مری جاں پاکستانی ہوں
excellent
excellent