سیدکبیر واسطی نے اچانک ایک کالم لکھااوراس میں لکھا کہ میں منتخب مافیا کا استبدادمزیدبرداشت نہیں کرسکتا کرپشن، اقربا پروری ، بدانتظامی،نااہلی اورقومی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بچگانہ سوچ،قیمتوں میں بے پناہ اضافہ،سرمایہ کاری کارُک جانا سٹیٹ بنک کے قرضوں کا لامتناہی سلسلہ۔بڑھتی ہوئی بے روزگاری اورلوگوں کاعدم تحفظ کا شکارہونے کاسلسلہ نہ رکنا….یہ وہ جمہوریت نہیں جس کاہم مطالبہ کرتے ہیں۔مجھے لوگوں کی حالت پرترس آتاہے جوروزانہ ٹی وی پرآکرحکمرانوں کے کرتوتو
قارئےن!اس مضمون مےں آخرمےں ےہ نوٹ بھی موجود ہے کہ مضمون نگاراےک سےنئر سیاستدان ہےں اور انہیں فوجی اسٹےبلشمنٹ کے قرےب سمجھا جاتاہے۔
قارئےن!ےہ سیدکبیرواسطی کےاکہہ رہے ہےں کےالکھ رہے ہےں اس پرآگے چل کر لکھتاہوں۔مجھے کل جنرل (ر)حمیدگل نے فون کےا اورکہا کہ خوشنودہم جوریٹائرڈفوجی ہےں اگرانہوں نے امرےکی ریمنڈڈیوس کو واپس بھیجا….توہم سب رینک لگائے بغیر وردےاں پہن کر آجائےں گے ….پھرےہ ہمےں گولےاں مارتے ہےں تومارےں۔
قارئےن!ےہ کم الارمنگ Situation نہےں ہے۔اورقارئےن! ےہ جو سیدکبیر واسطی نے چیف آف آرمی سٹاف سے سوال کےا ہے…. یہ ہراےک کے ذہن میں تھا لےکن لوگ ےہ بات کہہ نہےں پارہے تھے….اس سے پہلے کسی نے چیف آف آرمی سے اس طرح کاسوال نہیں کیا۔ےہ سوال بہرحال اےک سوال اوراےک سوچ ہے….
لوگ پوچھتے ہےں وہ کون سی حکومت ہوگی جوان کی بات کرے گی …. جنہےں عوام کہتے ہےں۔
لہٰذاقارئےن!آج کچھ نہےں سوائے اس Reproductionکے ….مےں سمجھتا ہوں کہ سیدکبیر واسطی کاسوال بہت بھاری ہے۔
قارئےن! ےہ جومےں نے جنرل (ر)حمیدگل کی بات لکھی ےہ ریمنڈڈیوس کے بارے مےں ان کا کہناےہ ہے کہ اگرحکومت نے اسے واپس امرےکہ کودےاتوہم سب (ریٹائرڈفوجی)وردےاں پہن کر(رینک لگائے بغیر سڑکوں پر آجائےں گے….مارےں جس نے ہمےں گولی مارنی ہے میرے فیس بک کے اےک دوست ےا FAN نے لکھا ہے۔
”اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی سرزمین جاسوسوں کے حوالے کی جاچکی ہے۔بتائیں ایسے کتنے ریمنڈ ہیں جن کو ہماری حکومت نے اجازت دی ہے کہ پاکستان کی سرزمین کواستعمال کرے۔ جاسوسی کریں اورجوشخص انہیں مشکوک نظرآئے اسے گولی مار دیں۔اسی پرجنرل (ر)حمیدگل کہہ رہے تھے کہ ریمنڈڈیوس نے ان نوجوانوں کوتوقتل کردےاجنہوں نے اسے خلاف قانون کام کرتے دےکھاتھا….
قارئین!ریمنڈڈیوس کا ایشوپاکستان مےں مصر کی سی صورت حال پیداکرسکتاہے۔