Muhammad Waseem is still in search of his first major belt in the pro ranks but can now claim a win over a former titlist.
پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے کیریئر کی 10 ویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فلائی ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں میکسیکو کے گینگان لوپیز کو شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے گئے سپر فلائی ویٹ کیٹیگری کا مقابلہ 8راؤنڈز پر مشتمل تھا جہاں ججز نے محمد وسیم کو 75کے مقابلےمیں 77پوائنٹس سے فاتح قرار دے دیا۔
محمد وسیم نے محمد وسیم 13 ستمبر 2019 کو دبئی کے میرینہ باکسنگ ہال میں فلائی ویٹ باٹ باکسنگ چیمپیئن شپ میں فلپائنی باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
پاکستانی باکسر نے چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد کامیابی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کیا تھا جن پر بھارتی حکومت پر پابندی عائد کرتے ہوئے پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤں کیا تھا۔
تاہم محمد وسیم نے وطن واپسی پر باکسنگ فیڈریشن سمیت کسی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے ان کا استقبال نہ کرنے پر شکوہ کیا تھا اور انہیں اعزاز جیتنے کے باوجود کرائے کی ٹیکسی پرایئرپورٹ سے گھر روانہ ہونا پڑا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چمپیئن باکسر سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ’میں ایئرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے فائٹ نہیں کرتا، میں فائٹ کرتا ہوں تاکہ پوری دنیا میں پاکستان کا شان دار استقبال ہو‘۔
محمد وسیم نے کہا تھا کہ انہوں نے ہر فائٹ اور ہر ٹوور سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہر ٹور دنیا کو یہ دکھانے کا موقع دیتا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔
بعد ازاں باکسنگ چیمپیئن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جہاں آرمی چیف نے ان کو کامیابی اور ملک کا نام روشن کرنے پر کو مبارک باد دی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبارک دی اور کہا کہ محمد وسیم کی کامیابی سے پاکستان کا بیرون ملک وقار بلند ہوا ہے، محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوان ملک کا فخر ہیں اور پاک فوج باصلاحیت افراد کی سپورٹ جاری رکھے گی۔