امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 3ہزاراضافی فوجی سعودی عرب بھیجے جارہے ہیں،لڑاکاطیارے،ایئرڈیفنس سسٹم اورپیٹریاٹ میزائل سعودی عرب بھیجے جائیں گے ،پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈایریا ڈیفنس سسٹم”تھاڈ”بھی نصب کیاجارہاہے، اس کے علاوہ360ڈگری کوریج کرنے والے 64ریڈاربھی نصب کیے جائیں گے،پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سعودی سلطنت کوبڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی ولی عہدنے فوجی تعاون کی درخواست کی تھی۔