ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،سری لنکا نے انگلینڈ کو10وکٹ سے ہرادیا


ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،سری لنکا نے انگلینڈ کو10وکٹ سے ہرادیا
Updated at 2120 PST
کولمبو . . . . . ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں میزبان سری لنکا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو10وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں 29مارچ کو اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔میچ کا ٹاس انگلش کپتان اسٹراس نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقررہ50اوورز میں6وکٹ کے نقصان پر229رنز بنائے جس میں جوناتھن ٹروٹ کے82اور ائن مورگن کے50رنز شامل تھے جبکہ ائن بیل25اور روی باپارا31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے مرلی دھرن نے2جبکہ لسیتھ ملنگا، دلشان،میتھیوز اور مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف 230کے تعاقب میں سری لنکا کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کار کر دگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں بیٹسمینوں نے نا قابل شکست رہتے ہو ئے سنچریاں اسکور کر ڈالیں اور ہدف 230کو آسانی سے حاصل کرلیا۔تلکا رتنے دلشان108اور اوپل تھرنگا 102رنز بنا کر فاتح رہے۔ انگلش ٹیم کا کوئی بولر سری لنکن بیٹسمینوں کو پریشان نہ کر سکا اور ان کے ہاتھوں اپنی درگت بنواتا رہا۔ تلکا رتنے دلشان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔جیو سوپر نے یہ میچ پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو سے براہ راست نشر کیا۔
زمرے کے بغیر
Comments (0)
Add Comment