ورلڈ کپ فائنل میں مقابلہ ٹائی ہونے کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم کو باؤنڈریز کی بنیاد پر چیمپیئن قرار دینے کے قانون پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو شدید تنقید کا سامنا ہے لیکن عظیم بالی وڈ فنکار فنکار امیتابھ بچن نے تنقید میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میچ میں مقابلہ 50اوورز میں ٹائی رہا اور پھر سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی رہا جس کے بعد میچ میں زیادہ باؤنڈریز مارنے کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح اور ورلڈ چیمپیئن قرار دیا گیا۔
فائنل میچ کے بعد سابق کرکٹرز سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے آئی سی سی کے اس متنازع قانون اور انگلینڈ کو میچ ٹائی ہونے کے باوجود چیمپیئن قرار دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہندی میں کی گئی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن نے اس قانون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 2ہزار روہے اور میرے پاس بھی 2ہزار روپے ہیں، آپ کے پاس 2ہزار روپے کا ایک نوٹ ہے اور میرے پاس 500 روپے کے 4 نوٹ ہیں تو کون زیادہ امیر ہوا؟ آئی سی سی کا ماننا ہے کہ وہ زیادہ امیر ہے کہ جس کے پاس 500 روپے کے چار نوٹ ہیں۔
تاہم تنقید کے اس سلسلے میں بالی وڈ کے عظیم فنکار امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی کو آئینہ دکھا دیا۔
جمی نیشام کی مایوسی
انگلینڈ کے خلاف میچ نہ ہارنے کے باوجود عالمی چیمپیئن نہ بننے پر نیوزی لینڈ کی پورٹیم شدید مایوسی کا شکار ہے لیکن آل راؤنڈر جمی نیشام سب سے زیادہ مایوس نظر آتے ہیں اور انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنی اس مایوسی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو مشورہ دیا کہ اسپورٹس میں نہ آئیں، کوئی اور کام کریں اور 60 سال کی عمر میں خوشی خوشی مرجائیں۔