سائنس و ٹیکنالوجی ، صحت تندرستی، ایجادات

سائنس و ٹیکنالوجی ، صحت تندرستی، ایجادات

تازہ خبر

چکنائی سے ہڈ یاں مضبوط

لندن : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ چکنائی خصوصا نوجوان لڑکیوں کی ہڈیوں کو موٹا اور مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کرتی ہے جبکہ چکنائی کی کمی سے جوڑوں کا درد لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یورپی ماہرین نے چکنائی اور ہڈیوں کی مضبوطی کے مابین تعلق دیکھنے کیلئے چار ہزار پانچ یورپی نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں پر تحقیق کی اس ضمن میں ماہرین نے تحقیق کے شرکاءکو چکنائی کے کم یایازیادہ استعمال بارے سوالنامے دئیے اوربعدازاں ان لڑکے اور لڑکیوں کی ہڈیوں کی بیرونی تہہ کی پیمائش کی جس سے ماہرین نے اخذ کیا کہ چکنائی سے ہڈیاں موٹی اور مضبوط ہونے کا عمل لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں میں 70 فیصد زیادہ پایاگیا ۔ ماہرین کے مطابق چکنائی خصوصا لڑکیوں میں بلوغت کے دوران ان کی ہڈیوں کو موٹی اور مضبوط بناتی ہے۔

زیادتی کا شکار بچوں میں سردرد کا زیادہ امکان

برسلز : یورپی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ استحصال اورزیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کے آدھے سر کے دود اور دیرینہ جسمانی تھکاوٹ کے شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پچپن میں جسمانی اور جذباتی طورپر زیادتی کا شکار بالغ عمر بچوں کو پہنچنے تک آدھے سردرد کے علاوہ بہت سی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں اورانھیں تکلیف کے ساتھ پاخانہ ‘ دیرینہ جسمانی تھکاوٹ اورجوڑوں کے درد جیسے عوارض لاحق ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے ذہنی وجسمانی زیادتی اواس کے باعث ہونے والی بیماریوں کے مابین تعلق رکھنے کیلئے ایک ہزار 348 افراد پر تحقیق کی ۔ تحقیق میں شامل تمام افراد ادھے سر کے در میں مبتلا تھے۔ ماہرین نے اخذ کیا کہ 58 فیصد افراد کاکہنا تھا کہ وہ بچپن میں جسمانی ‘ جنسی اور جذباتی زیادتی کا شکار ہوئے تھے ۔ ماہرین نے اخذا کیا کہ پچپن میں ذہنی وجسمانی کسی بھی قسم کی زیادہ کا شکار ہونے والے افراد دوسرے افراد کی نسبت آدھے سر کے درد کے علاوہ ڈپریشن اور دیرینہ جسمانی تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں ۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پچپن میں بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں اورانھیں صحت مند ماحول فراہم کریں.

دل کی دھڑکن میں اہم کردار ادا کرنیوالے جینز کی دریافت کا دعویٰ

پیرس : یورپی سائنسدانوں نے دل کی دھڑکن میں اہم کردار ادا کرنے والے درجن بھر جینز دریافت کر لئے جس کے نتیجہ میں ماہرین دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنانے والی ادویات جلد ہی تیار کر سکیں گے۔ آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکحا وک میں جرمنی، برطانیہ اور سائنسدانوں کی ٹیم نے یورپ اور ہند کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کے ڈی این اے کوڈ کا ان کے جینز سے موازنہ کرتے ہوئے دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنانے والے جینز کا پتہ چلایا۔ ماہرین کے مطابق ان جینز کے مختلف تغیر شدہ جینز دل کے امراض کا باعث پائے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے دریافت کردہ جینز کی مدد سے مستقبل میں دل کے امراض کی موثر ترین ادویات تیار کی جا سکیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں دل کے امراض سے تقریباً 70 لاکھ ہلاکتیں ہوتی ہیں جن میں سے نصف سے زائد ہلاکتیں دل کی دھڑکن بے قاعدہ ہونے سے ہوتی ہیں۔

کاربوہائیڈریٹس سے چلنے والا پہلا موبائل فون تیار

بیجنگ:چین میں ایک موبائل ڈیزائنر نے کوک سے چلنے والا موبائل فون تیار کیا ہے۔ اس ڈیزائنر کا دعویٰ ہے کہ میٹھے مشروبات سے چلنے والا یہ انوکھا موبائل فون عام بیٹری سے چلنے والے موبائل فونز کی نسبت چار گُنا زیادہ دیر تک چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس منفرد موبائل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو چارج کرنے کے لئے آپ کو بجلی کی نہیں بلکہ میٹھے مشروبات کی ضرورت پڑے گی کیونکہ یہ منفرد موبائل فون بیٹری کے بجائے کاربوہائیڈریٹس سے چلتا ہے۔

بڑوں کا احترام کرنا جینزمیں شامل ہوتا ہے

پیرس : بڑوں کی عزت و احترام کرنا اور ان کی بات غور سے سننا محض ہماری تربیت اور اخلاقی اقدار کا حصہ ہی نہیں بلکہ یہ ہمارے جینز میں شامل ہے۔ فرانس کی یونی ورسٹی آف رینس کے محققین کے مطابق انسانوں کا اپنے بڑوں سے احترام سے پیش آنا جدید دور کی مرہون منت نہیں بلکہ یہ عمل ارتقاء سے جڑا ہوا ہے جو انسان کے جینز میں پایا جاتا ہے۔ ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ بڑوں کے احترام کی یہ عادت بہت ہی پرانی ہے، اس لیے انسان جتنا بھی گنوار اور بد تہذیب کیوں نہ ہوجائے وہ بڑوں کی عزت سے پہلو تہی نہیں کر سکتا۔

بائی پاس سرجری،مصنوعی شریانوں کی تیاری

لندن : ٹیکنالوجی کی جدت نے جہاں سائنسی میدان میں اپنے قدم مستحکم کئے ہیں وہیں شعبہ طب میں بھی کئی اہم اور کار آمد ایجادات کا تحفہ دیا ہے۔ حال ہی میں لندن میں نینو ٹیکنالوجی کی مدد سے مصنوعی شریانیں تیار کی گئی ہیں جو بائی پاس آپریشن کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ خاص پلاسٹک سے تیار کی گئی ان مصنوعی شریانوں کو اس انداز سے بنا یا گیاہے کہ یہ نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول کرتی ہیں بلکہ خون کا دوران رواں رکھنے میں بھی معاون ثابت ہونگی۔ پانچ لاکھ پاوٴنڈ کی لاگت سے تیار کی جانے والی ان مصنوعی شریانوں کو عارضہ قلب میں مبتلا افراد کے لئے اہم تصور کیا جارہا ہے جو آپریشن کے بعد مرض کی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ورچوئل آئٹم کی ریکارڈ قیمت،3.30 لاکھ ڈالر میں فروخت

لندن : سویڈن کی ایک نجی سوفٹ ویئر کمپنی کے آن لائن گیم ’انٹروپیا یونیورس‘ کے ورچوئل آئٹم ’کرسٹل پیلس خلائی اسٹیشن‘ نے مہنگے داموں فروخت ہونے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ’انٹروپیا یونیورس‘ کئی رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل ایک آن لائن گیم ہے جس میں ماہر اور پیشہ ور کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ماہر کھلاڑی ایرک نے، جسے گیم کا ماہر کرافٹس مین بھی سمجھا جاتا ہے یہ ’کرسٹل پیلس خلائی اسٹیشن‘ تیار کیا جو نیلامی میں 3 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔ ’انٹروپیا یونیورس‘ اس سے پہلے بھی 2004 اور 2008 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ اس آن لائن گیم ویب سائٹ پر دنیا کے 220 ممالک کے8 لاکھ 10 ہزار رجسٹرڈ صارفین بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ’انٹروپیا یونیورس‘ نامی اس گیم میں تخیلاتی اشیاء تخلیق کی جاتی ہیں جن کا اصل زندگی سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی اتنی بھاری قیمت میں اس ورچوئل کرافٹ کی فروخت قابلِ غور بات ہے۔

بیلٹ بکل والا ایم پی تھری پلیئر

لندن : اگر آپ کا ایم پی تھری پلیئرسا ئز میں بڑا ہے اور آپ اسے ہر وقت اپنے سا تھ نہیں رکھ سکتے تو پر یشا نی کی کو ئی با ت نہیں۔ حا ل ہی میں مو سیقی کے شو قین حضرات کے لئے نئے ڈیزا ئن کا ایک ایسا ایم پی تھری پلئیر تیار کیا گیا ہے جوبیلٹ کے بکل کی شکل کا ہے اور اسے با آسا نی بیلٹ پر بھی لگا یا جا سکتا ہے۔ درمیا نی سا ئز کے اس منفرد ایم پی تھری پلئیر کو ’بیلٹ بکل‘ کا نا م دیا گیا ہے۔

ستارے کے دھماکے سے دھرتی کے ختم ہونیکا امکان

لندن: امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک نئے ستارے کے زمین سے ٹکرانے سے سب کچھ ختم ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹی پِک سِڈِس نامی ستارا تباہی کے لیے تیّار ہے۔ یہ زمین کی اوزون تہہ کو ختم کر سکتا ہے۔ برٹش اخبار ‘ڈیلی ٹیلیگراف نے امریکی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ اِنٹرنیشنل اَلیٹ راوایلیٹ ایکسپلورر سیٹیلائیٹ نے دکھایا ہے کہ ٹیپِک سڈِس میں دو ستارے ہیں۔ اِس میں ایک کو سفید بئون کہا جاتا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ یہ ستارا زمین سے 3260 ہزار سال دور ہے۔ یہ گیسوں کو اَپنے اَندر سمو کر دھیرے دھیرے بڑھ رہا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی ایسٹ رونامکل سوسائٹی [اے اے ایس] کی میٹنگ میں ایڈورڈ ایم سائن ، پیٹرک گاڈن اور ٹماُتھی میک کلین نے کہا ہے کہ اِس طرح کے دھماکے سال 1890 سے ہر 20 سال پر مسلسل ہو رہے تھے۔ لیکِن 1967 کے بعد کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ اُنہوں نے کہا ایک خاص حد سے آگے پہچنے پر ٹیپِک سڈِس کئی ٹُکڑوں میں تقسیم ہو جائیگا۔ اس سے اِتنی روشنی ہوگی جتنی ہماری آسمان کے سبھی تاروں کو ایک ساتھ رکھنے پر ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابِق ھببل اَنترکش ٹیلیسکوپ سے اِس تارے کی تصویریں اُتاری گئی ہیں، جس میں اُسے دھماکے کے لیے تیّار ہوتے دِکھایا گیا ہے۔ برٹین کی سوسایٹی پھار پاپُلر ایسٹ رونامی کے صدر رعبِن سکاجیل نے زمین کے ختم ہونے کے امکان کوخارج کرتے ہوئے کہا کہ ستارا خطرناک بن سکتا ہے ، لیکِن اِس میں کافی وقت لگے گا ، اِس لِئے بُرا خواب نہ دیکھیں۔

ٹافیاں کھائیے مہلک انفیکشنزسے محفوظ رہیے

واشنگٹن : ٹافیاں کھائیے اور مہلک انفیکشنزسے محفوظ رہیے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک دل چسپ اور حیرت انگیز تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹافیوں کاا ستعمال مختلف مہلک انفیکشنز سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جلی ہوئی جلد پر انفیکشن کا خطر ہ بڑھ جاتا ہے جس سے بچاوٴ ٹافیوں کے زائد استعمال سے ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹافیوں میں ’گلائی سائے رائیزن‘ نامی ایسا مرکب شامل کیا جاتا ہے جو جلنے کے باعث ہونے والے زخموں کو کئی مہلک انفیکشنز سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وزن گھٹنے ، کھانے کی زیادتی کوجانچنے والی مشین ایجاد

اسٹاک ہوم : سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایک نجی ادارے نے ایسی مشین تیار کی ہے جو کھانے کی مقدار اور رفتار پر دھیان رکھتی ہوئی آپ کو اس کی زیادتی کے بارے میں آگاہ کرے گی۔نامی یہ مشین کم کھانا کھانے اور آہستہ رفتار سے کھانے میں معاونت کرتے ہوئے ایسا گراف تیار کرے گی جو پلیٹ سے کھانے کی کم ہوتی مقدار اور رفتارکا تجزیہ کرے گا۔اس گراف کاماہر ِ غذا ئیت کے تیار کردہ چارٹ سے باقاعدہ موازنہ کیا جائے گا تاکہ وزن بڑھانے کا سبب بننے والے عوامل کی نشاندہی کی جاسکے۔اس مشین کی عملی جانچ کے لیے یونیورسٹی آف برسٹول نے9سے17سال کے 106فربہ مریضوں پر اس کا تجربہ کیا۔اس تجربے کے تحت ایک گروپ کو وزن گھٹانے کے لیے تھراپی پر رکھا گیا جبکہ دوسرے کو عام طریقہ کار کے تحت نگرانی پر رکھا گیا۔نتائج کے مطابق تھراپی پر موجود افراد کا وزن ناصرف کم بڑھا بلکہ انہوں نے کم اور آہستہ رفتار میں کھانا کھایاجبکہ ان میں گڈ کولیسٹرول کی سطح بھی معمول سے زیادہ پائی گئی۔اس مخصوص تھراپی کو زیرِ استعمال رکھنے والے افراد ناصرف یہ جان پاتے ہیں کہ وہ کتنی تیزی سے کھانا کھاتے ہیں بلکہ کھانے کی مقدار اور زیادتی کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کرتے ہیں۔

خراب کھجوروں سے بائیو فیول تیارکرنے کا منصوبہ

بغداد : عراق نے خراب کھجوروں سے بائیو فیول تیار کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ عراق کے وزیراعظم نوری المالکی کے متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی کو خراب کھجوروں سے بائیو فیول تیل حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ عراقی وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری کے بعد ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس منصوبے کی کامیابی سے کھجوروں کی حوصلہ افزائی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جو کھجوریں خراب ہونے کے باعث بن بکے رہ جاتی تھیں یا ضائع ہو جاتی تھیں ان کو استعمال میں لا کر توانائی کے شعبوں کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اندرون ملک ایندھن کے نرخوں میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں جنگ کے باعث معیشت کے بہت سے شعبے متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کےلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

ذیابیطس مریضوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا زیادہ امکان

لندن : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ برطانوی سائنسی جریدے میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق شوگر کے مریضوں کو کینسر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی بھی دوسری افراد کی نسبت کم ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے شوگر اور کیسز کے مابین تعلق دیکھنے کیلئے ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کے تحت دو لاکھ 74 ہزار 126 مردواور2 لاکھ 75 ہزار 818 خواتین پر تحقیق کی ۔ تحقیق میں شامل تمام مرد اور خواتین کی عمریں 40 سے 50 سال کے درمیان تھیں ۔ ماہرین نے دس سال تک تحقیق میں شامل مرد وخواتین کامشاہدہ کیا جس سے ماہرین نے اخذ کیا کہ مردوں کی نسبت خواتین میں بلڈ شوگر کی مقدار زیادہ تھی جس کی وجہ سے خواتین میں کینسر لاحق ہونے کے امکانات بھی مردوں سے زیادہ تھے ۔ ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ شوگر کے مرض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ متوازن غذا کا استعمال کیاجائے ۔

بچوں کو دودھ اورگوشت کھلانے سےہڈیاں مضبوط

فلوریڈا : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں کو ڈیری مصنوعات جیسے مکھن ‘ دودھ اورگوشت وغیرہ کھلانے سے ان کی ہڈیاں صحت مند اور مضبوط ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق جن بچوں کو پچپن سے ہی پروٹین پرمشتمل غذائیں دی جاتی ہیں ان کی ہڈیاں بالغ عمری تک صحت مند اور مضبوط رہتی ہیں۔ ماہرین نے ڈیرہ مصنوعات اور ہڈیوں کی مضبوطی کے مابین تعلق دیکھنے کیلئے 12 سال تک 106 بچوں پرتحقیق کی جبکہ تحقیق میں شامل ان بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان تھیں ۔ ماہرین نے ان بچوں کو ڈیری مصنوعات اور پروٹین سے بنی غذا مختلف مقدار میں دینے کی ہدایات دی تھیں ۔ بعدازاں ماہرین نے 15 سے 17 سال تک کی عمر کو پہنچنے والے ان بچوں کی ہڈیوں کو سکین کیا جس سے ماہرین نے اخذ کیا کہ ایسے بچے جن کی خوراک میں روزانہ ڈیری مصنوعات اورپروٹین سے بنی غذائیں شامل تھیں ان کی ہڈیاں دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ صحت مند اور مضبوط تھیں ۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ بچوں کی صحت مندزندگی کیلئے ضروری ہے کہ شروع دن سے ہی بچوں کوڈیرہ مصنوعات اورپروٹین سے بنی غذائیں مناسب مقدار میں کھلائی جائیں۔

موتیا کے مریضوں کیلئے خصوصی لینس

لندن: موتیا کے مریضوں کیلئے خصوصی عدسہ تیار کرلیا گیا۔ یہ لینس یا عد سہ خصوصی لائٹ سنسیٹو سلیکون سے بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر مصنوعی عد سہ قدرتی عدسے کی جگہ لگا دیتے ہیں جس سے مریض بآسانی دور تک دیکھ سکتا ہے۔ ڈاکٹر بوبی قریشی کے مطابق عدسے کو بائی فوکل بھی بنایا جاسکتا ہے۔ عدسے کو بائے فوکل بنا کر اس سے مریضوں کی دور کی نظر درست کی جاسکتی ہے۔ جس کے بعد مریض پڑھ اور دور تک دیکھ سکتے ہیں۔مریضوں کو عینک کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ڈاکٹر عدسے کو الٹر وائلٹ شعاوں کی مدد سے مریض کی ضرورت کے حساب سے لگاتے ہیں.

نظام شمسی کے باہر 5 نئے سیاروں کی دریافت

ناسا کے نے نظام شمسی کے باہر 5 سیاروں کی نشاندہی کی ہے ۔تفصیل کے مطابق نئے دریافت ہونے والے سیارے، سیارہ نیپچون سے بڑے ہیں۔ ان سیاروں کو کیپلر فور بی، فائیو بی، سکس بی، سیون بی اور ایٹ بی کا نام دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی خلائی سوسائٹی کے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ ان سیاروں میں سے سب سے چھوٹا سیارہ زمین سے چار گنا بڑا ہے اور سب سے بڑا سیارہ مشتری سے بھی بڑے ہے۔ کیلفورنیا ریسرچ سینٹر کے سائنسدان ڈاکٹر بل بروکی کے مطابق نئے دریافت ہونے والے سیارے آتش فشاں کے مادے سے بھی زیادہ گرم ہیں اور یہ اپنے درجہ حرارت کی وجہ سے سرخ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو دیکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ لوہے کی بھٹی کو دیکھا جائے ۔ کیپلر سیون بی سیارہ بہت سے سائنسدانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا کیونکہ اس کی کثافت بہت زیادہ کم ہے اور یہ اب تک دریافت ہونے سیاروں میں پہلا سیارہ ہے جس کی کثافت بہت کم ہے۔ کیپلر سپیس ٹیکنالوجی کے ڈیلٹا ٹو راکٹ کو کیپ کیناورل ائیر فورس سٹیشن سے چھ مارچ سنہ دو ہزار نو کو خلا میں بھیجا گیا تھا جو جدیدترین کیمرہ سے لیس تھا۔
بشکریہ UT

بچوںحالدوستزندگیصدرصرفصلاحیتعراقعلوممعلومممکننسبتنظرنوجوانوزیراعظم
زمرے کے بغیر
Comments (0)
Add Comment