US issues visa to Iran’s president for UN General Assembly
امریکہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو امریکہ کا ویزا جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حسن روحانی اور جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا جاری کیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام امریکہ کی جانب سے ایران پرعائد کیا گیاہے تاہم تہران نے اس کی تردید کر دی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں بھی عائد کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔