اب مردہ دل افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کئے جاسکیں گے،نئی تحقیق

اب مردہ دل افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کئے جاسکیں گے،نئی تحقیق

لندن . . . فارن ڈیسک . . . گردے کی پیوند کاری کرانے کیلئے انتظار میں بیٹھے مریضوں کیلئے خوش خبری ہے کہ اب دماغ کے ساتھ ساتھ دل کی موت کے شکار افراد کے گردے بھی پیو ند کاری میں استعمال ہو سکیں گے۔ماہرین کے نزدیک اس طرح برطانیہ میں گردے کی پیوند کاری کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے اور سیکڑوں افراد کی زندگی کو بچایا جا سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے’بی بی سی‘ کے مطابق ایسے افراد جن کے دل نے کام کرنا بند کردیاان کے اعضاء سے کئی افراد کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل ان افراد کے گردے پیوندکاری کیلئے استعمال کیے جاتے تھے جن کا دماغ مردہ ہو جاتا ہے لیکن دل کام کر رہا ہوتا تھا۔ کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 9ہزار ایسے گردوں کی ٹرانسپلانٹ کی گئی جن کے دل کی موتcardiac death) (ہو چکی تھی۔

urdusky
Comments (0)
Add Comment