خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش

سعدیہ مرچنٹ:
رمضان المبارک کے آغاز سے ہی دوشیزاؤں اور خواتین کے پہناووں میں بھی تبدیلی شروع ہو جاتی ہے ۔رمضان میں زیادہ تر خواتین سلک اور جار جٹ کی جگہ کاٹن اور لان پسند کرتی ہیں۔شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں خواتین کے لئے لباس جیولریر کا معاملہ نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ موقع کی منا سبت سے لباس اور جےپوری کا انتخاب خواتین کا فل ٹائم مسئلہ کہلاتا ہے۔ کیونکہ وہ خواتین جو عام طور پر بہت زیادہ سادہ رہنے کی کوشش کرتی ہیں ‘تقریبات اور تہواروں کے موقعوں میں شرکت کے لئے انہیں بھی تھوڑا سوچنا ضرور پڑتا ہے ۔لباس ایسا جسے دیکھنے والے پسند کریں اور آپکے ذوق کی داد دیں ۔خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے اس لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آج کی خواتین کی پسند کیا ہے ۔
اردو ٹائمز کی نمائندہ نے جب ناخدا محلہ ،محمد علی روڈ ،ناگپاڑہ ،کرافورڈ مارکیٹ ،مدنپورہ علاقوں کا سروے کیا تو دیکھا کہ کپڑوں کی شاپ میں خواتین کی پسند اور فیشن کو مدِ نظر رکھ کر تہواروں اور تقریبات کی مناسبت ہلکے پھلکے دیدہ زیب رنگوں کے امتزاج سے لیکر جدید فیشن والے ملبوسات کا بہترین انتخاب موجود ہے۔ان دکانوں پر ہر سہولیات مہیا کی گئی ہیں نہ صرف جدید فیشن کے ملبوسات یہاں موجود ہیں بلکہ جدید فیشن کی جیولری کی شاپ بھی ہے جنہیں دیکھنے والوں کی آنکھیں یہ ضرور کہیں گی کہ خوبصورتی اور انفرادیت آپ کے لئے ہے ۔
ویسے بھی روز ،اسکائی بلیو اور پنک کلر کے کاٹن ،سلک اور جدید فیشن کے مہنگے ملبوسات خواتین کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں ۔کالے رنگ کی ایمبرائیڈری والے شلوار سوٹ،دو پٹے قمیص کا بھی کلیکشن رکھا گیا ہے ۔ان دکانوں پر کلیکشن کی یہ خاصیت ہے کہ وہ خواتین کے کسی بھی پارٹی وئیر کا انتخاب کرتے ہوئے فیشن اور موسم کی مناسبت سے آپکی شخصیت کو باوقار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو قابل تحسین ہے ۔اکثر دیکھا جائے تو رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کاٹن کے دیدہ زیب پرنٹ اور ہر ورائٹی اور کلر ڈریس مارکیٹ میں آ جاتے ہیں لیکن تہواروں کی مناسبت سے صرف کپڑا خرید لینا ہی کمال نہیں ہوتا بلکہ اصل کمال اور مہارت کپڑے کے انتخاب کے بعد خواتین کی شخصیت اور جدید فیشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے ملبوسات کو تیار کرنا ہے ۔
ناخدا محلہ ،مدنپورہ ،محمد علی روڈ علاقوں میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی خواتین عید کی تیاریوں میں پوری طرح مصروف ہو جاتی ہیں۔ ان سبھی علاقوں میں چہل پہل کا ماحول نظر آتا ہے ۔ان علاقوں میں جدید فیشن کے ملبوسات اور جیولری کے لئے یہ علاقے کافی مشہور ہیں جہاں قدم قدم پر آپ کو خوبصورت ملبوسات اور جدید فیشن کی جےپوری کی دکانیں نظر آئیں گی ۔عید کی آمد سے پہلے ہی اس کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی جاتی ہیں۔
بشکریہ UT

urduskywww.urdusky.com
Comments (0)
Add Comment