لوآگئے لوآگئے سرکا ر ﷺ آگئے
لو آگئے لو آگئے سر کار ﷺ آگئے
بگڑی بنانے سید ِابرار ﷺ آگئے
آنکھیں تھیں بند اور مقدر چمک اٹھا
آنکھوں میں دو جہان کے سردار ﷺ آگئے
دیکھا جسے تو ہو گیا اللہ کا یقیں
قدرت کا لے کے آپ وہ شاہکار آگئے
دائی حلیمہ تو نے پایا ہے وہ مقام
جھولے میں تیرے نبیوں کے سردار ﷺ آگئے
جس نے کیا ہے آن میں ظلمت گری کو دور
سرکار ﷺکے کرم سے وہ انوار ﷺ آگئے
مکے کے ریگزارو پہ بھی چھا گئی بہار
دامن میں لے کے اپنے وہ گُلزار آگئے
دیکھا رسولِ پاک ﷺ کو کفار کہہ اٹھے
صادق امین ﷺ صاحبِ کردار ﷺ آگئے
کونین کی فضاوں میں اِک نور چھا گیا
دنیا میں غم کے ماروں کے غمخوار ﷺ آگئے
میری نگاہِ شوق بھی سجدے میں گر گئی
جب سامنے وہ گنبد و مینار آگئے
میں نے کیا جو ورد درود و سلام کا
جلوہ دکھانے احمدِ مختار ﷺ آگئے
اعظم نے جب حضور کو دیکھا بروز ِ حشر
اِس کے لبوں پہ نعت کے اشعار آگئے
جھوم کر منائیں گے آقا ﷺکا میلاد ہم
جھوم کر منائیں گے آقا ﷺ کا میلاد ہم
اور سب کو دِکھائیں گے آقاﷺ کا میلاد ہم
دیکھ لینا ایک دن ایسا بھی ہوگا ضرور
سُنیں گے سُنائیں گے آقا ﷺ کا میلاد ہم
عرش پر بھی ہے خوشی فرش پر بھی ہے خوشی
سب کو یہ بتائیں گے آقا ﷺ کا میلاد ہم
جس جگہ پہ ہوتا ہے رحمتیں خدا کی ہیں
دیکھنے کو جائیں گے آقاﷺ کا میلاد ہم
کہتے ہیں فرشتے بھی جا ئیں گے ہم بھی وہاں
جس جگہ پہ پائیں گے آقاﷺ کا میلاد ہم
جو نہیں ہیں جانتے محفلِ میلاد کو
اُن کو بھی بتائیں گے آقاﷺ کا میلاد ہم
ہو گی جب دید ِ بنیﷺ دیکھ لینا ہے یقیں
حشر میں سجائیں گے آقاﷺ کا میلاد ہم
موت اعظم آئے گی محفلِ میلاد میں
دل میں لے کے جائیں گے آقاﷺ کا میلاد ہم
نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے
نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے
بزمِ امکاں میں نرالی چمن آرائی ہے
کیسے ؟ نہ دائی حلیمہ کا مقدر چمکے
قدمِ آقاﷺ سے گھر اُس کے بہار آئی ہے
ہو مبارک ہومبارک تمہیں اے اہلِ جہاں
چار سو آمد ِ سرور ﷺ کی صداآئی ہے
جھوم کر نعرے لگاو کہ ہے آمد اُن کیﷺ
کیف و رعنائی فضاوں میں بھی د ر آئی ہے
آج گلزاروں میں بازاروں میں رونق ہے بہت
چاند کی چاندنی بھی آج تو شرمائی ہے
جشنِ میلاد خوشی سے نہ منائیں کیوں؟کر
آپ ﷺ نے خُلد ہمارے لئے بنوائی ہے
جو کراتے تھے یہاں محفلِ ذکرِ سرور ﷺ
حشر میں اُن کی ہی بخشش کی ندا آئی ہے
واہ ! کیا ؟ خُوب ہے اعظم کے قلم کی عظمت
نامِ سرکار ﷺ سے اُس نے یہ جزاپائی ہے
کلام :-محمد اعظم عظیم اعظم